• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کے 4 وکٹ پر 140، رویندرا کے 37 رنز دیکر 3 وکٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نئی دہلی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت نے پہلی اننگز پانچ وکٹ پر518رنز پر ڈکلیئر کردی جواب میں ویسٹ انڈیز کے چار وکٹ140رنز پرگرگئے۔رویندراجڈیجا نے37 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔یشسوی جیسوال 175رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شمبن گل 129رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ جیسوال کے رن آوٹ کا ذمے دار شمبن گل قرار پائے۔جیسوال نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن یہ سنگ میل عبور کیا اور کیریئر کی ساتویں سنچری اسکور کی۔گریم اسمتھ نے 2004 میں 24 سال کے ہونے سے قبل بطور اوپنر سب سے زیادہ7 سنچریاں اسکور کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔جیسوال نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 48 اننگز کا سہارا لیا جبکہ گریم اسمتھ نے 50 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید