• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفرقہ پھیلانے، امن سبوتاژ کرنیوالے عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے، آئی جی سندھ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ تفرقہ پھیلانے اور امن و امان کے حالات کو سبوتاژ کرنیوالے عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے ،سیکیورٹی ایجنسیز شب و روز اپنا کام کررہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیرصدارت محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں شعیہ مکتب فکر کےعلماء واکابرین کے ساتھ اجلاس میں کیا جس میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے شیعہ مکتب فکر کے علماء واکابرین،ڈی آئی جیز لاڑکانہ،سکھر،ایس ایس پیز نےبذریعہ وڈیو لنک جبکہ ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز،ٹریننگ،اے آئی جیز نے بالمشافہ شرکت کی، شرکاء نے متعلقہ اضلاع و ڈویژن میں پولیس سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں کو سیکیورٹی انتظامات کے دوران ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ،آئی جی سندھ نے کہا کہ ماضی میں محرم الحرام کے دوران شیعہ مکتبہ فکر اور پولیس کے درمیان مثالی تعاون رہا ہے، عالمی منظرنامہ کے پیش نظر زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے،کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس سے رابطہ کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید