• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یوسی 7 بلاک 3 حسین آباد میں ʼʼخاتون جنت پارکʼʼ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف،یو سی چیئرمین اور وائس چیئرمین اور دیگر علاقائی معززین بھی موجود تھے،افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس نئے تفریحی مقام پر خوشی کا اظہار کیا پارک میں خوبصورت فاؤنٹین، بچوں کے لیے جھولےاور شہریوں کے لیے جاگنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے، جو اسے اہلِ علاقہ کے لیے ایک مکمل فیملی پارک بناتا ہےامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے اورکراچی کے ہر علاقے میں معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندوں کو جب بھی بلدیاتی خدمات کا موقع ملا ہے تو انہوں نے اپنے کام سے ثابت کیا چاہے وہ عبدالستار افغانی کا دور ہو یا نعمت اللہ خان کا جن کی شب و روز محنت نے کراچی کو روشنیوں کا شہر بننے میں اہم کردار ادا کیا،اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا اور پرسکون ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید