کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کو کال اپ نوٹس کے خلاف نیب انکوائری معطل کرتے ہوئے ڈی جی نیب ، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے اور 25 جون تک جواب طلب کرلیا ، اقبال میمن کے وکیل نے کہا کہ نیب کی جانب سے اقبال میمن کی انڈر ٹرائل قیدی پے رول پر رہائی کرنے پر کال اپ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم عمران احمد شیخ کو وزیر اعلیٰ سندھ کی اجازت سے پے رول پر رہا کیا گیا تھا، کسی بھی ملزم کو پے رول پر رہا کرنا انتظامیہ کا اختیار ہے، نیب نے اقبال میمن کے خلاف ملزم عمران احمد شیخ کو پے رول پر رہا کرنے کی انکوائری شروع کر رکھی ہے،نیب نے اقبال میمن کو 24 جون کو ریکارڈ سمیت طلب رکھا ہے۔