• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد ڈاکخانہ پل کے نیچے سے خاتون کی لاش، ساتھ بچی بھی ملی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سپر مارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد ڈاکخانہ پل کے نیچے نرسری کے قریب سے پیر کی صبح ایک خاتون کی لاش ملی، پولیس نے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں متوفیہ کی شناخت 40 سالہ فریال زوجہ عامر کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او کے مطابق خاتون ہیروئن کے نشے کی عادی ، بھیگ مانگتی تھی ، ابتدائی طور پر یہی معلوم ہوتا ہے کہ نشے کی زیادتی کے باعث اسکی موت واقع ہوئی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی اصل وجہ کا تعین ہو پائے گا،انہوں نے بتایا کہ خاتون کے ساتھ اس کی چھ سے سات سالہ بچی بھی ملی ہے جس نے بتایا ہے کہ وہ اور اس کی والدہ رات کو سڑک پر سوئے تھے،بچی نے اپنا نام فرح ناز بتایا ہے،بچی کے مطابق وہ چار بہن بھائی ہیں اور رنچھوڑ لائن میں اپنی نانی کے پاس رہتے ہیں،اس کی والدہ اور والد دونوں نشہ کرتے ہیں، والد پنجاب گئے ہوئے ہیں،بچی کے مطابق اس کی والدہ نے تین دن سے کچھ نہیں کھایا تھا اور نہ ہی اسے نشہ ملا تھا،بچی نے بتایا کہ اسے بھی بہت بھوک لگی ہوئی تھی اور ایک خاتون نے اسے ناشتہ کروایا ،بچی کے مطابق رات کو کیا ہوا مجھے نہیں معلوم کیونکہ میں سو رہی تھی،پولیس کے مطابق خاتون کا کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے نہیں آیا ،متوفیہ کے گھر والوں سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ بچی کو فی الوقت شیلٹر ہوم کے حوالے کی گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید