کراچی ( پ ر) جمعیت علماء اسلام رابطہ صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشرقی وسطی کی موجودہ نازک صورت حال میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے، برادر اسلامی ملک ایران نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ اچھے ہمسائے کی طرح تعلقات قائم رکھے ہیں جبکہ امریکا نے بھی پاکستان کے ساتھ ہمیشہ تعلقات استوار رکھے ہیں لیکن موجودہ جنگی صورت حال خطے کے امن کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے ، انہوں نے سندھ کے حقوق کی بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کینال مسئلہ سندھ دھرتی کے تمام باسیوں کی بقاء کا مسئلہ ہے اسے منصفانہ طور پر حل کیا جائے، اس موقع پرمفتی عبد السلام شامزئ، مفتی حماد مدنی، عابد ،قاری لیاقت رحمانی، قاری معاویتہ القاسمی، مولانا احمد نقشبندی سید اطہر شاہ اور دیگر موجود تھے۔