کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ایران پر امریکی حملے و جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف پیر کو ملک گیر”یوم احتجاج“ منایا گیا، کراچی میں جے آئی یوتھ کے تحت کراچی پریس کلب پر”احتجاجی مظاہرہ“کیا گیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور دہشت گردی کے بعد براہ ِ راست ایران پر امریکی حملے اور بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، جے آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم ابدالی، دیگر نے بھی خطاب کیا۔