کراچی(اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہد سیدنے کہا ہےکہ چنگچی رکشا ٹرانسپورٹ پر پابندی کی بجائے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، کراچی میں چنگچی رکشہ ٹرانسپورٹ پر پابندی محض ایک انتظامی فیصلہ نہیں بلکہ اس کے ذریعے ہزاروں غریب خاندانوں کی معیشت کو شدید خطرے میں ڈالا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ چنگچی رکشا ایک سستا، عام فہم اور قابل رسائی سفری ذریعہ ہے جو روزانہ کراچی کے ہزاروں شہریوں کو دفاتر ، اسکولوں ، اسپتالوں اور بازاروں تک پہنچاتا ہے، صوبائی حکومت خود کراچی جیسے میگا سٹی کو متبادل ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے، وہاں عوام سے یہ سہولت چھین لینا غیر منصفانہ اور غریب دشمن اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ چنگچی رکشا ٹرانسپورٹ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو رو کا جائے اور منی ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد کے لیے روزگار کے تحفظ اور نئے مواقع فراہم کرے. شاہی سید نے مذید کہا کہ کراچی جیسے کروڑوں کی آبادی والے شہر میں ٹریفک کا مسئلہ بلاشبہ ایک سنجیدہ چیلنج ہے۔