کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی ریڑھی گوٹھ اسپتال چورنگی مدنیہ مسجد کے قریب گلی نمبر ایک سے ایک نوجوان کی لاش ملی،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نامعلوم مقام پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد لاش پھینک کر فرار ہوگئے ، پولیس نے شناخت کیلئے لاش سردخانے منتقل کردی ، چنیسر گوٹھ افضل جنرل اسٹور کےقریب فائرنگ کے واقعے میں 5 سالہ ریاض ولد اسماعیل زخمی ہوگیا۔