• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے پاکستان کا کیس سیاسی جرأت سے پیش کیا،خواجہ رضوان عالم؎

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور میڈیا کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب محمد سلیم مغل نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عالمی سطح پر پاکستان کا باوقار، دوٹوک اور حقیقت پسندانہ مؤقف پیش کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم، ورلڈ اکنامک فورم سمیت دیگر عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کا کیس نہایت تدبر، فہم و فراست، اور سیاسی جرأت کے ساتھ پیش کیا، جو قومی وقار کا مظہر ہے۔
ملتان سے مزید