ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں 8افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، گلگشت پولیس نے ملزم شرافت سے 550گرام چرس، الپہ پولیس نے ملزم اسلم سے چرس، بستی ملوک پولیس نے ملزم عثمان سے 15لیٹر شراب، ملزم شعیب سے 45لیٹر شراب، ملزم سلیم سے 20لیٹر شراب، صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم کاشف سے 220گرام آئس، سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم دلاور حسین سے 15لیٹر شراب جب کہ چہلیک پولیس نے ملزم عمران مسیح سے 10بوتل شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، تھانہ کوتوالی پولیس نے 14سالہ لڑکے کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں کی آلٹریشن کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ مخدوم رشید پولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے غیر قانونی طریقے سے سائن بورڈ نصب کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، تھانہ الپہ کے علاقے میں 12سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے شہری سے موبائل فون چھیننے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین نامزد اور چھے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں شاہ عالم پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، گلگشت پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ مظفر آباد پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔