• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضما نت منظور

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خا تون کے ساتھ زیادتی کی کو شش کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو گھر میں گھس کرجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضما نت منظور کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کوفا ئر نگ کر کے ز خمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت بعد از گرفتاری وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد منظور کر نے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کوقتل کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید