ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 35مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ کے علاقے غلام عباس سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی28ہزار و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ جلیل آباد کے علاقے محمد ناصر سے موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر پرس جس میں پانچ ہزار موجود تھے چھین کر لے گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے رانا اکرم کے بھانہ میں مسلح ڈاکو داخل ہوئے ملازمین کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی 18ہزار و چار عدد بھینسیں لوڈ کرکے فرار ہوگئے،سٹی شجاع آباد کے علاقے شہناز عزیز کا موبائل احمد حسن کی موٹرسائیکل راجہ رام کے علاقے اسلم کے گھر سے چھے ماشے سونا 13تولہ چاندی محمد بلال کے گھر سے چھے ماشے سونا پچیس ہزار نقدی و قیمتی ملبوسات سٹی جلالپور کے علاقے محمد ارشد کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے ثریا پروین کا موبائل چہلیک کے علاقے محمد عمران اور اسد شفیق کے موبائلزفونز آصف رشید کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے کامران کی موٹرسائیکل حسن بخش کا ٹریکٹر انجن شاہ شمس کے علاقے محمد ریاض کی دوکان سے نقدی 7ہزار موبل آئل کارٹن اجمل کا موبائل اور ممتاز آباد کے علاقے طاہر ریاض کی کار چوری ہو گئی۔