ملتان (سٹاف رپورٹر)الیکشن ٹریبونل برائے ملتان ،ڈیرہ غازی خان ڈویژن ماسوائے مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ کے جج جسٹس( ریٹائرڈ)سید افتخار شاہ نے گزشتہ روز متعدد انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی ،کوٹ ادو کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے کامیاب ہونے والے رانا جہانزیب کے خلاف محمد اظہر چانڈیہ کی الیکشن پیٹیشن کی سماعت کی،اظہر چانڈیہ کے وکیل شیخ جمشید حیات نے بتایا کہ ان کے موکل نے پہلے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھالیکن الیکشن ٹریبونلز کے قیام کے بعد ان کی پیٹیشن کی سماعت وہاں روک دی گئی۔اب آئندہ سماعت 17 جولائی کو ہوگی-