ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ڈالفن سکواڈ نے ایک شخص سے پسٹل برآمد کر کے اسے پولیس کے حوالے کر دیا، حسن آباد سے ڈالفن سکواڈ نے کنٹرول روم کو اطلاع دی کہ دوران چیکنگ ایک مشکوک شخص کو روکا جس کی تلاشی کے دوران پسٹل برآمد کر لیا، ملزم کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی جو چوک منڈا کا رہائشی تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔