ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے اعلان کیا ہے کہ جولائی میں ملتان میں تیسری آل پارٹیز سرائیکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کے لیے وسیب بھر میں آگہی مہم شروع کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمانی اور قوم پرست جماعتوں کو دعوت دی جائے گی، ظہور دھریجہ نے سرائیکی شناخت کے خلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ سرائیکی تحریک پرامن ہے اور تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔