ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بجٹ 2025-26اور حکومتی بے حسی کے خلاف سرکاری ملازمین آج بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کی احتجاج کریں گے ،ایپکا کے تمام گروپس احتجاجی تحریک چلانے کیلئے رضا مند ہوگئے ہیں، حکومت پنجاب کی بے حسی ، لیو انکیشمنٹ، رولز 17-Aبحال نہ کرنے پنشن اصلاحات کے نام پر ریٹائرڈ ملازمین کی حق تلفی اور بیوہ کی پنشن 10سال تک محدود کرنے پر ملازمین حکومت کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر آج دفاترمیں احتجاج کریں گے۔