ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے میٹرریڈر سے میٹرسپروائزر II کے عہد ے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔ ڈائریکٹر ٹریننگ و امتحان میپکو سہیل عباس کے مطابق ریجنل ٹریننگ سنٹر ملتان میں منعقد ہونے والے پروموشن ٹریننگ امتحان میں میٹرریڈر زاہد حسین(بہاولنگر) نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔محمد یوسف (ساہیوال) نے دوسری،محمد عدیل منور (بہاولنگر)نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔