ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 25 پندرہ ایل میاں چنوں میں چائے پیکنگ یونٹ پر چھاپہ ، 210 کلو ملاوٹی پتی ضبط، مالکان کیخلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج ،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ریکی بیس کارروائی کرتے ہوئے چک 25 پندرہ ایل بھٹے والی میں جعلی پتی تیار کرنے والا یونٹ پکڑلیا، پتی کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلئے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔