ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود بجلی کی بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جہاں کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں تو دوسری جانب گھروں کے مکین الگ پریشان ہیں بالخصوص بزرگ مرد و خواتین،بیمار مریض اور نومولود بچوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے ، بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان ریجن اس سلسلے میں سختی سے نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سورج میانی حسینہ بازار کے صدر ملک مزمل حسین کھاکھی، جعفریہ بازار کے صدر اعجاز صدیقی کی طرف سے دی گئی مینگو پارٹی کے موقع پر مرکزی تنظیم تاجران کے عہدے داران کے منعقدہ اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔