راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ بنی کے علاقہ میں زہر یلادودھ پینے سے تین کم سن بچے دم توڑ گئے،ان کی ماں کی حالت خراب ہوگئی ،پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ محلہ راجہ سلطان میں نیک عالم کے بھٹے کے قریب پیش آیا،پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کا والد سالم مسیح سرکاری ہسپتال میں سینٹری ورکر ہے ،زہر خورانی سے ہلاک ہونے والے بچوں میں ڈیڑھ سالہ نوائل ، 8 ماہ کی مرثہ اور4 سالہ مندی شامل ہیں جب کہ ان کی والدہ کاعلاج معالجہ کیاجارہاہے ، جس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ،اطلاع ملنے پر سی پی او کی ہدایات پر ایس پی راول، ڈی ایس پی وارث خان موقع پر پہنچ گئے ، تین بچوں کی ڈیڈ باڈیز ہولی فیملی ہسپتال لائی گئیں ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھر میں زہریلا دودھ پینے کے باعث پیش آیا، پولیس کاکہناتھاکہ وواقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کئے جا رہے ہیں، نعشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں وجہ موت کا حتمی تعین کیا جا سکے گا، واقعہ پر قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔