لاہور (نمائندہ جنگ) محرم الحرام کا چاند 26جون بروز جمعرات نظر آنے کا امکان، مطلع صاف ہونے کے باعث نیا چاندآسانی سے دیکھا جاسکے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے، نئے چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 بجے ہوگی جبکہ 26جون جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے،15 منٹ ہوگی۔