• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سٹی جلالپور پولیس نے ملزم شہباز سے 1050گرام ہیروئن، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم رمضان سے 600گرام چرس ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم ناصر سے 10لیٹر شراب ،ملزم سہیل سے 10لیٹر شراب، دولت گیٹ پولیس نے ملزم آصف سے 1100گرام ہیروئن، پاک گیٹ پولیس نے ملزم کامل سے 1100گرام آئس جب کہ شاہ شمس پولیس نے ملزم اصغر عرف بادشاہ سے 1480گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، سٹی شجا ع آباد پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نےچار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،بدھلہ سنت پولیس نے ملزم فہد سے پسٹل دوگولیاں جب کہ کینٹ پولیس نے ملزم افضل سے پسٹل برآمد کرلیے،پولیس نے روڈ بلاک کرنے اور پھاٹک بند کرنے کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد ودیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس تھانہ دولت گیٹ نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا سفاک ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، ملتان پولیس تھانہ دولت گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 4سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم محمد شہباز ولد ریاض دین کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،پولیس نے موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی آلٹریشن کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید