• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ، پولیس نے لوٹ مار کے  الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ،تفصیلات کے مطابق  تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد ابرار سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہو گئے، شیراز خان سے مسلح ملزمان نے نقدی و موبائل چھین لیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں  عبدالقیوم سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر لے گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں اسلم سے جھپٹا مارکر موٹرسائیکل سوار ملزمان موبائل فون لے گئے ،تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے  میں فیاض حسین سے تین ڈاکو 1لاکھ 65ہزار  روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ بستی ملوک کے علاقے میں  شمشاد کے بکرے، صدر شجاع آباد کے علاقے  میں نصر اللہ کے گھر سے سامان، سٹی شجاع آباد کے علاقے  میں نعمان کا موبائل فون، گلگشت کے علاقے میں  عادل کی موٹرسائیکل، بی زیڈ کے علاقے میں شہری کے گھر سے سامان، بی زیڈ کے علاقے میں عنصر کا موبائل فون، کوتوالی کے علاقے میں حسنین کی موٹرسائیکل، ڈی ایچ اے کے علاقے  میں شہریار کا موبائل فون، وسیم کے گھر سے نقدی 70ہزار و سولر پلیٹیں، الپہ کے علاقے میں طاہر کا موبائل فون، بدھلہ سنت کے علاقے  سے علی کا بیل، قادر پورراں کے علاقے  میں حمزہ کے گھر سے نقدی اڑھائی لاکھ روپے ،نیوملتان کے علاقے میں  اشرف علی کی موٹرسائیکل، شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمد عظمت کی کار، کینٹ کے علاقے  میں غلام قادر کی نقدی اڑھائی لاکھ روپے، عاطف کا موبائل فون، چہلیک کے علاقے سیف اللہ کا موبائل صادق انجم کی کیبل تار مظفر آباد کے علاقے اعجاز کا انورٹر وغیرہ قطب پور کے علاقے نادر حسین کے گھر سے نقدی 20لاکھ 50ہزار طلائی زیورات و قیمتی ملبوسات محمد خالد کے گھر سے نقدی 1لاکھ 50ہزار و طلائی انگوٹھی محمد لقمان کا موبائل شاہ شمس کے علاقے جاوید کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے حسن علی اور رانی بی بی کے موبائلزفونز چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ 
ملتان سے مزید