• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی لوکل کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات کی وصولی کا آغاز

 کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان  نےبلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر ضلع کوئٹہ کے علاوہ ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو کہ 27 جون 2025 تک جاری رہے گا جس کے بعد امید واروں کی ابتدائی فہرست 28 جون 2025 کو جاری کی جائے گی۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 جون سے 2 جولائی 2025 تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کریں گے۔ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے اور امیدواروں کی حتمی فہرست کی اشاعت 15 جولائی 2025 کو ہو گی۔ جب کہ پولنگ 3 اگست 2025 کو ہو گی۔ 
کوئٹہ سے مزید