• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر مینگل سے مختلف شخصیات کی تعزیت

کوئٹہ(این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و سابق سفیر میر محمد نصیر مینگل، جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل، میر حمودالرحمن مینگل، میر مطیع الرحمن مینگل سے میر عطاء الرحمن مینگل کی شہادت پر سیاسی قائدین، قبائلی عمائدین سِول سروسز کے اعلیٰ افسران و بلوچستان بھرسے مختلف مکاتب فِکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں افراد نے مینگل ہائوس کر آکر تعزیت اورفاتحہ خوانی کی ،تعزیت کرنے والوں میں سردار فیصل کبدانی، سردارزادہ میر عابد بزنجو، میر فرید خان رئیسانی، کمانڈنٹ فرنٹئیر کور کے لیفٹیننٹ کرنل وقاص، کمانڈنٹ قلات اسکاوئٹس میجر ذیشان ، کیپٹن مصطفی، کمشنر افغان ریفیوجیز ارباب طالب خان، میجر اورنگزیب بادینی، سردار حامد ساسولی شیر شاہ، میر مظفر ساسولی شیر شاہ، میر خان محمد زرکزئی، رئیس لْطف اللہ بروہی، ڈپٹی کلیکٹر کسٹم میر مقبول احمد قلندرانی اوردیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔
کوئٹہ سے مزید