• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب: گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی کوششوں سے شاندار اسٹیڈیم کی تعمیر

کوئٹہ (خ ن)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی کاوشوں کی بدولت میں ڈسٹرکٹ ژوب میں ایک شاندار اسٹیڈیم قائم کیا جا رہا ہے جس سے کھیلوں کے فروغ اور خاصکر نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول ہونے کے مواقع میسر آئیں گے۔ ژوب فٹ بال اور کرکٹ وغیرہ کے حوالے سے نوجوان کھلاڑیوں کا ایک اہم مرکز ہے، تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے سے وہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کر سکتے ہیں اور اپنے صوبے کا نام روشن کر سکتے ہیں. گورنر مندوخیل نے ایک بار پھر ژوب ڈسٹرکٹ کو جدید تعلیم کا مرکز بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ژوب میں دانش سکول کی حالیہ منظوری اس مقصد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ اقدام ژوب کے لوگوں کیلئے نئے تعلیمی مواقع کھولے گا جس سے وہ کوالٹی ایجوکیشن تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور تعلیمی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ژوب میں بیوٹمز یونیورسٹی کیمپس اور دانش سکول کے قیام کی منظوری ژوب کے نوجوانوں کو کامیاب زندگی گزارنے کیلئے جدید علم و مہارت سے آراستہ کیا جائے گا۔ ایک اولسی خدمتگار کی حیثیت سے گورنر مندوخیل نے لوگوں کے حقوق اور اختیارات کے تحفظ کو مسلسل ترجیح دی ہے۔ وہ ژوب میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، صاف پانی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔
کوئٹہ سے مزید