• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا اجلاس،تنظیمی فعالیت کیلئے کمیٹیاں تشکیل

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائنگ کمیٹی کا اجلاس زونل آرگنائزر وارث افغان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی اطلاعات آرگنائزر اسفندیار کاکڑ ،مرکزی آفس آرگنائزر نواز خپلواک ،مرکزی رابطہ آرگنائزر طیب کاکڑنے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اجلاس میں گزشتہ تنظیمی رپورٹ پیش کیا گیا، رپورٹ پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا اور آئندہ لائحہ عمل کیلئے مختلف فیصلے کیئے گئے۔ اجلاس میں تنظیمی فعالیت کیلئے زونل آرگنائزنگ باڈی کے اراکین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور ان کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی کہ اپنی تنظیمی فعالیت کو مزید منظم کرے اور جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع کے دورے مکمل کرے ۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل کمیٹی کا اجلاس 1 جولائی 2025 کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ صبح دس بجے منعقد ہوگا ۔جنوبی پشتونخوا زون کے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کیجاتی ہے کہ اجلاس میں بروقت اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید