• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملازمین کیساتھ وعدوں سے مکرتے ہوئے تشدد پر اتر آئی،جمعیت علماء پاکستان

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علما اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان مفتی مطیع الرحمن لانگو ،ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ، مولانا محمد اقبال عثمانی، مولانا امان اللہ گرگناڑی اور ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے بلوچستان حکومت ملازمین کے تنظیموں کے ساتھ اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے تشدد پر اتر آئی ہے جوکہ افسوس ناک ہے کہ پرامن احتجاج شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے جس کو کو شہریوں سے چھینا نہیں جاسکتا مطالبات کو قبول یا مسترد کرنا الگ سوال ہے مگر مظاہرین پر تشدد کرنے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ لازمی امر ہے بلوچستان کے حالیہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے بلوچستان حکومت وفاقی بجٹ میں ہونے والے حالیہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے مراعات میں اس کے مطابق اضافہ کرے۔
کوئٹہ سے مزید