• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی مختلف سڑکوں پر کانوائے کے نام پر کھڑا کرنا قبول نہیں، ٹرک ایسوسی ایشن

کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کہ مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ، سینئر نائب صدر حاجی عبدالمجید بنگلزئی، حاجی محمد ابراہیم ،حاجی حیات کر د، حاجی عطا اللہ کاکڑ، حاجی روزی خان مندو خیل، جعفر خان کاکڑ ،حاجی مراد خان ،حاجی باری دادکاکڑ، محمد امین سمالانی، اسماعیل لہڑی، حاجی عمر شاہ آفریدی، حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی، سہیل خان کاکڑ، بابو رئیسانی ،سیف اللہ شاہوانی اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان اور دیگر سکورٹی کے اعلیٰ عہدے دار اور متعلقہ حکام کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکھنی مختر، دکی ،سنجاوی اور بلوچستان کے دیگر مقامات پر رات کو چھ بجے سے لے کر صبح چھ بجے تک لوڈ گاڑیوں کو روڈ پر کانوائے کے نام پر کھڑا کرنا اور ساری رات ذلیل و خوار کرنا ناقابل قبول ہے کانوائے کے نام پر شام چھ بجے سے لے کر صبح چھ بجے تک کا ٹائم دیتے ہیں لیکن دن کوگیا رہ بجے تک عوام کو ذلیل و خوار کرتے ہیں یہ عمل دنیا کی کسی بھی ریاست میں نہیں ، ایسا عمل صرف بلوچستان میں ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹرانسپورٹ جس میں خوراکی مواد ادویات سبزی فروٹ وغیرہ کو کسی صورت نہ روکا جائے ہماری ٹرانسپورٹ کو جس میں باربرداری ہیوی ٹرک ٹرالر مزدہ وغیرہ کو کانوائے میں کھڑا نہ کیا جائے۔ روڈ پر ہیوی ٹرانسپورٹ کو رواں دواں رکھے ہم کسی بھی کانوائے کو قبول نہیں کریں گے ہم اپنی حفاظت خود جانتے ہیں ۔ اگر ہمارے ہیوی ٹرکوں کو اج کے بعد بلوچستان کے کسی بھی روڈ پر کانوائے کے نام پر کھڑا کیا گیا تو ہم سخت احتجاج کریں گے سنجاوی دکی روڈ پر چین لگایا گیا ہے جہاں ہر ڈرائیور سے 500روپے بھتہ لیا جا رہا ہے اس کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید