• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)لورالائی پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان جنگ کو بتایا کہ ایک سال قبل کلی پٹھان کوٹ میں محمد ایوب ولد نیلے خان سلیمانخیل کو ان کے قریبی رشتہ داروں نے قتل کر کے اسے حادثاتی موت قرار دے کر دفن کر دیا تھا۔مقتول کے ورثا نے پولیس کو درخواست دی جس میں بتایا گیا تھا کہ محمد ایوب کو قتل کیا گیا ہے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ کی زیرنگرانی پولیس تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی کی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حقائق کا پتہ لگا کر دو شتہاریوں نواب خان اور طور خان کو گرفتار کر لیا جو مقتول کے رشتے دار ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید