• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ ٗ گولہ بارود اور سرکاری سامان میں لاکھوں کا خورد برد، سی ٹی ڈی کا اے ایس آئی گرفتار

کوئٹہ ( نسیم حمید یوسف زئی ) اینٹی کرپشن بلوچستان نے اسلحہ ٗ گولہ بارود اور سرکاری سامان میں لاکھوں روپے خرد برد کرنے پر سی ٹی ڈی نصیر آباد کے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو اایک مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی نصیر آباد کا اے ایس آئی عبدالمجید نے سرکاری اسلحہ ٗ گولہ بارود ٗ آلات اور دیگر قیمتی سامان سامان میں خرد برد کی ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جس پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالوحد کاکڑ نے ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن عظیم انجم کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹمی تشکیل دی جس نے تمام پہلو کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ ڈی کو پیش کی ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اے ایس آئی عبدالمجید جو سی ٹی ڈی نصیر آباد میں کوٹ انچارج ہے جس کی اسلحہ ٗ گولہ بارود اور دیگر سامان کی حفاظت اس کی ذمہ داری ہے نےسرکاری اسلحہ جس میں ایس ایم جیز ٗ جی تھری رائفلز ٗایم ایم کلاک پسٹلز ٗ سالٹ رائفلرز ٗ پی کے ایس ایم جیز ٗ شامل ہے میں ردوبدل اور ڈمپرنگ کرنے کے ساتھ خرد برد کر کے کرپشن میں ملوث پایا گیا ہے جس سے خزانے کو آٹھ لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ کی روشنی میں ڈی جی نے مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی ہدایت کی جس پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز اے ایس آئی عبدالمجید کو گرفتار کر لیا ۔
کوئٹہ سے مزید