• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اشتہارت کو بی پیپرا پر منتقل کرنے سے بیروزگاری میں اضافہ ہو گا،ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (این این آئی ) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 53 ویں روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا ۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات ،جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے ۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا پرنٹ میڈیا ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرنے کے بہت بڑا ذریعہ ہے جس سے مختلف جامعات سے شعبہ صحافت کی ڈگریاں حاصل کرنے والے ہزاروں نوجوان صوبے کی خدمت کررہے ہیں ۔بلوچستان میں دوسری کوئی ایسی صنعت نہیں جو وسیع پیمانے پر روزگار فراہم کررہی ہو ان حالات میں حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر مکمل طور پر منتقل کرنے سے بیروزگاری اور مایوسی پھیلی گی جس کا صوبہ بلوچستان کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا ۔ علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بارہا اپیل کرچکے ہیں کہ بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں پرائیویٹ سیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے پرنٹ میڈیا صرف حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے اشتہارات پر انحصار کرتا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید