کوئٹہ(پ ر) آفیسرز ایسوسی ایشن محنت و افرادی قوت یونٹ کی جانب سے گرینڈ الائنس کی کال پر مکمل تالہ بندی اور دفتری امور کا بائیکاٹ کیا گیا اس موقع پر یونٹ کے صدر میر اعظم رئیسانی جنرل سیکرٹری خیر محمد رند اور دیگر کا کہنا تھا کہ سفید پوش طبقے پر پولیس تشدد گرفتاریاں قابل مذمت ہیں منفی حربوں سے ملازمین کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ہیں۔