واشنگٹن(جنگ نیوز)اسرائیلی میڈیا میں شائع شدہ خبروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نے دو ہفتوں میں غزہ میں جنگ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب اور شام اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کریں گے اسرائیلی روزنامے ’ دی ٹائمز آف اسرائیل ’ کیرپورٹکے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں امریکا کے ایران پر حملے کے بعد، اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے اور ابراہیمی معاہدے کو توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق، ایک ’ باخبر ذریعے’ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے فون پر اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ کی جنگ آئندہ دو ہفتوں میں ختم کر دی جائے گی، اس کے بعد چار عرب ممالک، جن میں متحدہ عرب امارات اور مصر بھی شامل ہیں، حماس کی جگہ غزہ پر مشترکہ طور پر حکومت کریں گے، اور حماس کی قیادت کو جلاوطن کر دیا جائے گا اور تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔