کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پنجاب اور اسلام آباد میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔ لاہور اسلام اباد ملتان کی 3 پرواز متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئیں، 2 منسوخ کی گئیں جبکہ 109 میں تاخیر ہوئی۔ قومی ایئر کی کراچی لاہور کی 2 پروازیں پی کے 302، 303 منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد 32، لاہور 30، کراچی کی 25، پشاور 3، سیالکوٹ 7، فیصل آباد 3، ملتان 3، کوئٹہ کی 6 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ استنبول کی پرواز ٹی کے 714 لاہور پہنچی تو موسم شدید خراب تھا۔ پرواز لینڈ نہ کرسکی تو طیارے کو کراچی بھیج دیا گیا۔ جدہ سے ملتان کی پرواز پی اے 873 کو فیصل آباد لینڈنگ کرایا گیا۔ ریاض سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 769 کو ملتان لینڈ کرایا گیا۔