• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے استعمال کا بڑھتا خطرہ ہر معاشرے کیلئے چیلنج، محسن نقوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات کے استعمال و غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا خطرہ ہر معاشرے کے لئے چیلنج بن چکا ہے۔ اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات سے منشیات کے استعمال کے آگے بند باندھنا ہوگا، پاکستان اس جنگ میں دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے یہ جنگ اپنے خون سے لڑی، یہ عزم ہماری اجتماعی طاقت کی علامت ہے، منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے سب کو شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید