کراچی( ثاقب صغیر )میڈیکو لیگل کیسز کو رپورٹ کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے تاخیر اور بروقت جواب نہ دینے پر کیسز کی کارروائی میں تاخیر کا سامنا ہے۔کراچی میں تعینات ایک میڈیکو لیگل آفیسر نے آئی جی سندھ کو اس حوالے سے شکایت کر دی ۔سول اسپتال میں تعینات میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر سحر شہزاد کی جانب سے آئی جی سندھ کمپلینٹ سیل میں شکایت درج کرائی گئی ہے جس میں پولیس کی جانب سے نااہلی اور غفلت کی نشاندہی کی گئی ہے۔