اسلام آباد(فارو ق اقدس)بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں فرد جرم کی سماعت یکم جولائی کو ہوگی۔یہ اعلان بنگلہ دیش کرائمز ٹربیونل کی جانب سے کیا گیا ،بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیراعظم اور دو ساتھیوں کیخلاف بڑے پیمانے پرہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں کے سنگین الزامات ،یادرہے کہ یہ مقدمات حسینہ واجد اور ان کے دور حکومت میں وزیرداخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس کے خلاف گزشتہ سال جولائی اور اگست کی عوامی بغاوت میں کردار ادا کرنے پر درج کئے گئے ۔