• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی، یو بی جی کے متوقع صدارتی امید وار ایس ایم تنویر کیلئے جھٹکا

کراچی(سہیل افضل ) ایف پی سی سی آئی میں برسرر اقتدار گروپ یو بی جی کے نئے متوقع صدارتی امید وار ایس ایم تنویر کے لئے جھٹکا،یو بی جی کے اہم اتحادی بی ایم پی پروگریسیو نے آنے والے الیکشن میں نئے اتحاد کاحصہ نے بننے سے انکارکر دیا، بی ایم پی پروگریسیو نے اپنی سر گرمیاں ملک گیر سطح پر پھیلانے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل یو بی جی کے رہنماوں گوہر اعجاز اور ایس ایم تنویر نے اپوزیشن گروپ کے انجم نثار سے ان کے گھر میں ملاقات کر کے آئندہ کے لئے ایف پی سی سی آئی کا الیکشن ملکر لڑنے کا فیصلہ کیا،اس فیصلے کے تحت آئندہ صدارت کے امیدوار ایس ایم تنویر ہونگے ، لیکن ایک جانب انجم نثار کے کراچی سے تعلق رکھنے والے کچھ ساتھی اس فیصلے سے ناراض ہیں اور ان کا موقف ہے کہ سندھ کی باری پر کراچی یا سندھ کا ہی نمائندہ صدر ہو نا چاہیے دوسری جانب یو بی جی کے اہم اتحادی بی ایم پی پروگریسیو نے بھی اب اس اتحاد سے باقاعدہ الگ رہنے کا اعلان کر دیا ہے جس سے صدارت کے امیدوار ایس ایم تنویر کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں ،گذشتہ روزبزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی) کی کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں کراچی، حیدرآباد، دادو، اندرون سندھ اور ملک کے دیگر حصوں سے چیمبرز آف کامرس، مختلف تجارتی ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبرز اور چھوٹے چیمبرز کی تقریباً 50 نمائندہ ٹریڈ باڈیز کے سرپرست اعلیٰ، نمائندگان اور چیئرمینز نے شرکت کی۔شرکاء نے بی ایم پی پروگریسیو کی قیادت اور بزنس کمیونٹی کی بلا تفریق خدمت کے عزم کی بھرپور تائید کی اور گروپ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں چیئرمین بی ایم پی پروگریسیو اور ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، نائب صدر امان پراچہ اور نائب صدر آصف سخی نے فیڈریشن میں اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالی جس کو شرکاء نے سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل خرم اعجاز اور سپریم کونسل کے رکن شبیر منشاء بھی موجود تھے۔اجلاس میں کور کمیٹی نے شجاعت علی اور شاہد علی کو کراچی کا وائس چیئرمین نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ کور کمیٹی نے متفقہ طور پر اس فیصلے کی توثیق کی گئی کہ بی ایم پی پروگریسیو ایک خودمختار اور مضبوط گروپ کے طور پر ابھر چکا ہے جو ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات میں کسی نئے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔ اجلاس کے بعد بی ایم پی پروگریسیو کے سپریم کونسل کے رکن عدیل صدیقی، ویمن چیمبر آف کامرس کورنگی کی بانی صدر و سرپرست اعلیٰ صاحبزادی ماہین خان اور دادو چیمبر آف کامرس کے بانی و سرپرست غلام مصطفی سولنگی کی جانب سے چیئرمین ثاقب فیاض مگوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں ملک بھر سے چیمبرز، ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبرز اور چھوٹے چیمبرز کی65 ٹریڈ باڈیز نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید