لاہور (آصف محمود بٹ) پاکستان میں تعینات جمہوریہ جنوبی کوریاکے سفیر پارک کیجون نے کہا ہےکہ حالیہ مہینوں میں پاکستان کی معیشت میں مثبت تبدیلیوں سے مزید مضبوط ہوئی ہے، اپنے الوداعی پیغام میں پاکستان کی اقتصادی بہتری کو سراہتے ہوئے انہوں نے حکومت پاکستان کے حالیہ "اُڑان پاکستان" اقدام کو قومی ترقی اور استحکام کی ایک امید افزا علامت قرار دیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر کے نام اپنے تہنیتی خظ میں پارک کیجون نے جنوبی کوریا اور پاکستان کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔