• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی عوام کی اکثریت پاکستان سے خوش، بھارت سے ناراض

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی عوام کی اکثریت پاکستان سے خوش ،بھارت سے ناراض ،46فیصد نے پاکستان کو دوست ،47فیصد نے بھارت کو دشمن کہا، پاک بھارت تنازع میں 54فیصد پاکستان کے ساتھ،46فیصد فتح کے بھی معترف ، تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کی اکثریت بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی حمایت کو ترجیح دیتی ہے اور پاکستان کو اپنا سچا دوست کہتی ہے، اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا، جس میں بنگلہ دیش سے شماریاتی طور پر منتخب 500 افراد نے حصہ لیا، یہ سروے 2جون سے 17جون 2025کے درمیان کیاگیا،سروے میں شامل بنگلہ دیشی عوام کی اکثریت نے پاکستان کے بارے میں مثبت آراء کا اظہار کیااور 46فیصد نے پاکستان کو اپنے دوست کے طور پر شناخت کیا،6فیصد نے دشمن کہا جبکہ 4 فیصد نے کہا کہ پاکستان نہ دوست نہ دشمن ہے،اس سوال پر کہ بھارت دوست ہے یا دشمن ؟ 47فیصد بنگلہ دیشیوں نے بھارت کو اپنا دشمن قرار دیا، جبکہ 11فیصد نے دوست کہا۔
اہم خبریں سے مزید