• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاڈھر اور ڈیرہ مراد میں دھماکے، دو سیکورٹی اہلکار زخمی، مستونگ میں 8 ٹرکوں پر فائرنگ

کوئٹہ/ڈھاڈر/ڈیرہ مراد /مستونگ ( اسٹاف رپورٹر/نامہ نگاران)ڈھاڈر اور ڈیرہ مراد جمالی میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں دو اہلکار زخمی ہو گئے دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ مستونگ میں معدنیات لے جانے والے 8ٹرکوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ۔سڑک کنارے نصب بم دھماکوں سے دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے قومی شاہراہ پر پیٹرول پمپ کے قریب سڑک کنارے ریمور ٹ کنٹرول نصب کیا تھا جمعرات کو سیکورٹی فورسز کے اہلکار گاڑیوں میں معمول کی گشت کر رہے تھے وہ جیسے ہی قریب پہنچنے بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ایک گاڑی کوجزوی نقصان پہنچا اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں بھی نامعلوم افراد نے پت فیڈر کینال پل کے قریب سڑک کنارے بم نصب کیا تھا جمعرات کی شام پانچ بجے سیکورٹی فورسز کے اہلکار تین گاڑیوں میں ہیڈکوارٹر سے قومی شاہراہ پر گشت کیلئے نکلے گاڑیاں جسے ہی پٹ فیڈر کینال پل پر پہنچی تو بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم دھماکے سیکورٹی اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ گئی جبکہ مستونگ نامہ نگار کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گزشتہ روز مسلح افراد نے دو مقام پرمعدنیات لے جانے والے 8 ٹرکوں پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ٹرکوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعات کے بعد معدنیات کی ترسیل عارضی طور پر معطل کر دی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز نے قومی شاہراہ پر گشت میں اضافہ کر دیا ۔
اہم خبریں سے مزید