اسلام آباد (ناصر چشتی )نجکاری کمیشن نے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کی بیس لائن ویلیوایشن مکمل کر لی ، نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق مالی سال 26-25 میں ہوٹل کی فروخت سے ایک سو ملین ڈالر کی امید کر رہے ہیں اور یہ تخمینہ زیر غور ٹرائزیکشن سٹرکچرز سے حاصل ہو سکتا ہے، جبکہ چیئرمین نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ مشترکہ منصوبہ سے ہوٹل کی قیمت اس کی قدر سے چار سے پانچ گنا زیادہ مل سکتی ہے، ذرائع نے بتایا کہ نجکاری سے کتنی رقم حاصل ہو گی اور اس کی مجموعی قیمت کا انحصار لین دین کے ڈھانچے کی قسم پر ہے، اور ہم اس کی فروخت زیادہ سے زیادہ رقم کی توقع کر رہے ، اگر حکومت نے "جیسا ہے" کی بیناد پر فروخت کی تو ہوٹل کی سب سے کم قیمت وصول ہو گی تاہم، اگر حکومت نے پہلے ضروری اجازت نامے اور منظوریں حاصل کیں۔