اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) مسابقتی امتحان 2022-23 کی بنیاد پر گریڈ 17 میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے 43 نئےاے ایس پیز کی خدمات صوبوں کو تفویض کی گئی ہیں۔ اِس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایس پی عبدالرحیم وِرک اور علی بن رضوان کی خدمات اسلام آباد پولیس، اے ایس پیز صائمہ سلیم، تحریم ظفر، فیصل لطیف، محمد بلیچ خان اور عدنان بشیر کی خدمات بلوچستان، اے ایس پیز حیدر علی، طلال خلیل، ثاقب منیر غازی، وارزان علی زاہد، مخمل حیات، حمزہ جہانگیر، عبدالرب شاہ، سعد اللہ ہمایوں، محمد اویس اور اے ایس پی رانا احمد دلشاد کی خدمات سندھ، اے ایس پیز حمزہ ایوب، مریم یوسف، اے ایس پیز مبشر ایوب، نور حیات رانجھا، اے ایس پیز سائرہ ستار اور طاہر محمود کی خدمات خیبرپختونخوا، اے ایس پیز محمد عمر، حبیب احمد، ثنا اللہ خان، ماریہ خان کی خدمات گلگت بلتستان، اے ایس پیز نبیل احمد، نجیب اللہ خان، محمد طاہر امان، اے ایس پیز محمد حذیفہ اورنگزیب، محمد عبداللہ خان، اے ایس پیز سمیع اللہ، اسد الرحمان، شیراز احمد، اے ایس پیز امداد حسین، عروب طارق، صباء زین، اے ایس پیز رضوان اللہ، عبدالکریم مستوئی، محمد مزمل، اے ایس پیز محمد اویس سرور اور جیاء نِشاء علی کی خدمات پنجاب کو تفویض کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس افسران کو 20 جولائی 2025 کو نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس افسران کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔