اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کے رو زپارلیمنٹ ہائوس اسلام آ باد میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی۔، وزیر خزانہ نے فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دی ۔وفاقی کابینہ نے فنانس بل میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔