• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کرپشن کے مقدمے میں پیشی سے بھاگنے لگے، عدالت سے استثنیٰ کی درخواست

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) نیتن یاہو کرپشن کے مقدمے میں پیشی سے بھاگنے لگے، عدالت سے استثنیٰ کی درخواست کردی، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعرات کو ایک عدالت سے درخواست کی ہے کہ "علاقائی اور عالمی پیش رفت" کے پیش نظر ان کے دیرینہ بدعنوانی کے مقدمے میں ان کی گواہی کو ملتوی کر دیا جائے۔ نیتن یاہو کے وکیل نے ایک درخواست میں کہا، "عدالت سے احتراماً درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ان سماعتوں کو منسوخ کرنے کا حکم دے جن میں وزیر اعظم کو اگلے دو ہفتوں میں گواہی دینی تھی۔"انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مختصر تنازع اور غزہ میں جاری لڑائی کے دوران جہاں اسرائیلی یرغمالی قید ہیں، وزیر اعظم "انتہائی اہمیت کے قومی، سفارتی اور سکیورٹی امور کو سنبھالنے کے لئے اپنا تمام وقت اور توانائی صرف کرنے پر مجبور ہیں۔"
اہم خبریں سے مزید