اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) افغانستان کاپاکستان سےتجارت پرانحصار میں بڑااضافہ سامنے آیا ہے۔رواں مالی سال کےپہلےگیارہ ماہ کے دوران افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات چھبیس فیصد اضافے کے بعد ایک ارب پچیس کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ مئی میں ماہانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات چھبیس فیصد بڑھنے کے بعد گیارہ کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ جولائی 2024تامئی2025میں افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات کاحجم ایک ارب25کروڑڈالرزرہا اور گذشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کےلیے پاکستانی برآمدات99کروڑ ڈالرزتھیں یعنی رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 26 فیصد بڑھ گئیں -