• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل؛ علماء و مشائخ کانفرنس؛ محرم کیلئے ضابطہ اخلاق منظور

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ علماء و مشائخ کانفرنس برائے محرم الحرام نے پیغامِ پاکستان کی روشنی میں محرم الحرام کے حوالے سے ضابطۂ اخلاق کی منظوری دیدی ۔ علمائے کرام نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ تمام مکاتبِ فکر کو اپنے عقائد کی تبلیغ کی مکمل آزادی حاصل ہے، تاہم نفرت انگیز تقاریر، الزام تراشی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ کسی بھی فرد کی تکفیر کا اختیار صرف عدالتوں کو حاصل ہوگا، ، شرکاء نے اتفاق کیا کہہم سب مل کر محرم کے دوران امن و امان کو برقرار رکھیں گے اور فرقہ واریت کا سدباب کریں گے۔ علماء و مشائخ کانفرنسزیر صدارت چیئرمین کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی منعقد ہوئی ۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف تھے۔ کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء و مشائخ ، سردار یوسف، راغب حسین نعیمی، حافظ طاہر محمود اشرفی، قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا زاہد راشدی، مولانا احمد لدھیانوی، مولانا اشرف طاہر، مولانا فضل الرحمٰن، مولانا محمد شریف ہزاروی، مولانا طیب قریشی، مولانا عبدالحق ثانی، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، سید چراغ الدین شاہ، مولانا توقیر عباس، علامہ شبیر حسن میسمی، علامہ عارف واحدی، علامہ محمد حسین اکبر، شیخ انور علی نجفی، ناصر عباس شیرازی، پیر نقیب الرحمٰن، مفتی محمد حنیف قریشی، پیر ازادہ محمد جنید امین، مولانا امتیاز احمد صدیقی، علامہ میر آصف اکبر، مولانا عادل عطاری، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، حافظ عبدالکریم بخش، علامہ حشام الہٰی ظہیر ، علامہ افتخار حسین نقوی اور پیر حسن حسیب الرحمٰن نے شرکت کی اور کانفرنس کی طرف سے دہشت گردی کی کسی بھی شکل کو مکمل طور پر مسترد کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید