• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، صدر،وزیر اعظم

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر ) صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف نے ہجری سالِ نو 1447 ھ / 2025 کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہےصدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا اسلامی تقویم کے نئے سال 1447ھ کے آغاز اس موقع پر میں پاکستان قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ ہجری سال وطنِ عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام لے کر آئے۔ انہوں نے کہاکہ دعا ہے کہ یہ ہجری سال پاکستان کے لیے خیر، امن، اتحاد اور ترقی کا پیامبر ثابت ہو۔
اہم خبریں سے مزید